تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:5

جمہوریت کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، فضل الرحمن

جیو نیوز - پشاور… جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوریت کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں ان حالا ت میں قبل از وقت انتخابات کرا لئے جائیں تو جمہوریت بچانے کی کوئی بڑی قمیت نہیں ہوگی ۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے طور پر فخر الدین جی ابراہیم کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن عمر کے اس حصے میں وہ الیکشن کے پیچیدہ نظام کو نہیں سمجھ سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ ہمیں نقصان نہ پہچائیں تو باقی لوگ ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتے۔مولانا فضل الرحما ن نے کہا کہ معاملات ذاتی تصادم کی جانب جارہے ہیں ان حالات میں عدلیہ کو فریق بننے کی بجائے غیر جانبدار رہنا چاہیے۔ان کا کہنا تھاکہ نیٹو سپلائی کھولنے کے باوجود ڈرون حملے بند نہیں ہوئے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فرقہ پرستی کی بنیاد پر سیاست کرنے والوں کو ایجنسیاں سپورٹ کرتی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیصلہ سازی میں گورنر اور وزیر اعلیٰ کا کوئی کردار نہیں ہوتا،تمام فیصلے کور کمانڈرز کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.