تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:49

کراچی، پولیس مقابلے کے بعد قائد آباد سے ٹارگٹ کلر گرفتار

جیو نیوز - کراچی… کراچی کے علاقے قائد آباد میں پولیس نے مقابلے کے بعدقتل اور اقدام قتل کی متعدد واردات میں مطلوب ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ کراچی کے علاقے قائد آباد میں گل احمد چورنگی کے قریب پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مارا۔ اس دوران گھرمیں موجود ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ٹارگٹ کلر شرجیل کو گرفتار کر لیا جبکہ دو ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ گرفتار ملزم کئی مرتبہ سزا بھی کاٹ چکا ہے جبکہ گذشتہ دنوں لانڈھی میں ہونے والی ٹار گٹ کلنگ میں بھی ملوث ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.