14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:49
لاہور ،پولیس کی کارروائی،7ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد
جیو نیوز - لاہور … لاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر پولیس نے 7 افراد کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔پولیس نے کینال روڈ پر واقع انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر ایک گاڑی میں سوار چند افراد کی تلاشی لی تو ان سے 4 کلاشنکوف،پسٹل اور بھاری تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ساتوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزم چند دن پہلے سیشن کورٹ لاہورمیں قتل کئے گئے قیدی کے کیس میں ملزموں کے ساتھ آئے تھے۔