14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:49
بجلی کے شارٹ فال میں واضح کمی،لوڈشیڈنگ میں کمی نہ ہو سکی
جیو نیوز - لاہور… موسم بہترہونے اورپیداواربڑھنے سے بجلی کے شارٹ فال میں واضح کمی آئی ہے اور شارٹ فال 2ہزار691میگاواٹ رہ گیاہے،تاہم پنجاب کے شہروں اور دیہات میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار13ہزا666 میگاواٹ اورطلب16ہزار357میگاواٹ رہی۔۔ موسم میں بہتری آنے اور پیداواربڑھنے سے بجلی کاشارٹ فال کم ہوکر2ہزار691میگاواٹ رہ گیا، دوسری جانب شارٹ فال میں واضح کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے،لاہورمیں لوگوں کو اب بھی8سے دس گھنٹے اوردیہات میں14سے16گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کا سامناکرنا پڑھ رہا ہے۔