14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:22
ریلوے کو سازش کے تحت تباہ کیا جا رہا ہے،غلام احمد بلور
آج نیوز - وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت ریلوے کو تباہ کیا جا رہا ہے،اس مشکل وقت میں حکومت کے تعاون کی ضرورت ہے۔آج نیوز سے بات کرتے ہوئے غلام احمد بلور نے کہا کہ ریلوے اس وقت بہت مشکل سے چل رہا ہے اور اس مشکل وقت میں ریلوے کو حکومت کے تعاون کی ضرورت ہے لیکن حکومت کی طرف کسی قسم کا بھی تعاون نہیں کیا جا رہا۔ وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے کے پاس اس وقت انجنوں کی شدید کمی ہے لیکن ایسی سنگین صورتحال میں بھی وہ ٹرینیں بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے انجن اور پیسے ملیں گے تو ہی ٹرینیں چلیں گی۔ غلام احمد بلور نے یہ بھی کہا کہ ریلوے کو ایک سازش کے تحت تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،،وہ پہلے کئی مرتبہ حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر چکے ہیں۔