14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:22
خیبرایجنسی،ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں قبائلی رہنما جاں بحق
جیو نیوز - پشاور… خیبر ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم پھٹنے سے قبائلی رہنما حاجی رشید جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق باڑہ کے علاقے کمرخیل میں قبائلی رہنما حاجی رشید اپنے بھائی کے ہمراہ مسجد سے گھر جارہے تھے کہ راستے میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم پھٹ گیا ،دھماکے کے نتیجے میں حاجی رشید موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ انکے بھائی زخمی ہوئے ،جسے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حاجی رشید نے تین سال پہلے اپنے قبائیل کمرخیل کو متحد کرکے علاقے میں شدت پسندوں کی آمد اور کارروائیوں کو روک رکھا تھا۔