14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:38
افغانستان : شادی میں خودکش حملہ، افغان کمانڈر سمیت بائیس افراد ہلاک
آج نیوز - افغانستان میں خودکش حملے میں افغان کمانڈر سمت بائیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ طالبان نے خودکش حملے کی ذمہ داری کی تردید کردی۔شمالی شہر مزار شریف میں افغان پارلیمنٹیرین احمد خان کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں خودکش حملہ آور داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے آڑا دیا جس کے نتیجے میں افغان کمانڈر سمیت بائیس افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں تقریب کے میزبان احمد خان بھی شامل ہیں۔ طالبان نے خودکش حملے سے لاتعلقی ظاہر کر دی ہے۔