تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:54

خانیوال: باپ نے اپنی معذور بیٹی کو زندہ درگور کردیا

آج نیوز - دور جاہلیت میں لڑکیوں کو زندہ درگور کرنے کے واقعات سنے ہونگے لیکن آج کے مہذب معاشرے میں بھی اس قسم کے اگر واقعات رونما ہوں تو بہت سے سوال اٹھتے ہیں۔ خانیوال میں کچا کھوہ کے علاقے میں ایک باپ نے اپنی معذور بیٹی کو زندہ درگور کردیا۔ خانیوال کے علاقے سولہ نو آر کے رہائشی چاند خان کی پانچ بیٹیاں ہیں، گزشتہ روز کچا کھوہ کے مقامی ہسپتال میں چھٹی بیٹی کی پیدائش ہوئی لیکن یہ بچی معذور تھی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بچی کے والد نے ڈاکٹر سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ نومود بیٹی کو زہر کا ٹیکا لگادے جس پر ہسپتال انتظامیہ نے ایسا کرنے سے ا نکار کردیا۔ بچی کے والد اسے ہسپتال سے لے گیا اور گاوٴں میں جاکرکہا کہ اس کے گھر مردہ بچی کی پیدائش ہوئی اور مقامی امام مسجد کو جنازہ پڑھانے کے لیے کہا۔ جنازہ پڑھایا جارہا تھا کہ بچی کے رونے کی آوازیں آئیں تو اہل علاقہ حیران رہ گئے۔ سفاک باپ اپنی نومولد بچی کو رات کے وقت گاوٴں سے قبرستان میں لے آیا اور بچی کو زندگہ درگور کرنے کی کوشش کی۔ اہل علاقہ نے پولس کو اطلاع دی جس پر تھانہ کچاہ کھوہ کی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ تین سو ایک ، تین سو دو کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم باپ کا کہنا ہے کہ بچی عجیب الخلقت تھی جسے دیکھ کر خوف آتا تھا اسے زندہ درگور کردیا جب کہ ماں تاحال ہسپتال میں داخل ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.