14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:31
لاہور: ننھے منے بچوں نے تیراکی دکھا کر حاضرین کے دل موہ لئے
آج نیوز - لاہور میں شدید گرمی کے موسم میں ننھے منے بچوں نے تیراکی میں فن مہارت دکھا کر حاضرین کے دل موہ لئے۔گرم موسم میں سوئمنگ پول ہو یا نہر ڈبکیاں لگانے کا اپنا ہی مزا ہوتا ہے،لاہور میں انٹر اسکولز ایج گروپ سوئمنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اسکولز کے دو سے زائد بچوں نے شرکت کی۔چیمپیئن شپ میں پانچ مختلف ایچ گروپ کے مقابلے ہوئے۔بچوں نے سوئمنگ میں فن مہارت دکھا کر خوب داد وصول کی۔ننھے نوابوں کو سوئمنگ پول میں اٹھکیلیاں کرتے دیکھ کر والدین خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔والدین کا کہنا تھا کہ دیگر کھیلوں کی طرح سوئمنگ میں بھی ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔دیگر کھیلوں کی طرح سوئمنگ کا کھیل بھی عدم توجہی کا شکار ہے اگر سوئمرز کو مواقع فراہم کئے جائیں تو کئی نامور سوئمرز پیدا کرکے اس کھیل میں بھی پاکستان کا نام روشن کیا جاسکتا ہے۔