14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:47
نئی تجارتی پالیسی کا اعلان آئندہ ماہ کیا جائیگا
آج نیوز - نئی تجارتی پالیسی کا اعلان آئندہ ماہ کیا جائے گا، وفاقی سیکریٹری تجارت کا کہنا ہے کہ تجارتی پالیسی کا کوئی فیصلہ کسی کے دباوٴ میں نہیں کیا جائے گا۔سیکریٹری تجارت منیر قریشی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مالی سال دوہزار بار دوہزار تیرہ کے لئے تجارتی پاکیسی کا اعلان آئندہ ماہ کے وسط تک کر دیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ نئی تجارتی پالیسی کا اعلان وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم کریں گے، جس کی تیاری میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی، انھوں نے کہا کہ بھارت سے تجارت کے لئے بارہ سو اشیا منفی فہرست میں شامل ہیں، منفی فہرست کو ختم کردیا جائے گا، یا پھر اشیا کی تعداد میں کمی کی جائے گی، تاہم اس بات کا فیصلہ حکومت وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت سمیت ملک بھر کی تاجر تنظیموں کی مشاورت کے بعد کرے گی۔