تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:3

نویں مائی کراچی سالانہ نمائش کا آغاز ہوگیا

آج نیوز - نویں تین روزہ مائی کراچی سالانہ نمائش کا آغاز ہوگیا۔ نمائش میں چار سو سے زائد ملکی و غیرملکی اسٹالز لگائے گئے ہیں، جن میں خواتین اور بچوں کی دلچسپی نمایاں ہے۔عالمی سطح کی تین روزہ مائی کراچی نمائش کا افتتاح وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کیا۔ انہوں نے نمائش میں دنیا بھر سے وفود کی آمد کو پاکستان کیلئے خوش آئیند قرار دیا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ نمائش کے انعقاد سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہوگا۔ نمائش میں میں بھارت، افغانستان، انڈونیشیا، ویتنام اور سریلنکا سمیت کئی ممالک کے وفود شرکت کررہے ہیں۔ کراچی چیمبرآف کامرس کے صدرکا کہنا ہے کہ اس نمائش سے خطے میں باہمی تجارت کوفروغ ملے گا۔بھارت کے تئیس رکنی وفد کے سربراہ اشوک کمار بھرت کا کہنا ہے کہ نمائش پاک بھارت تجارتی تعلقات کیلئے خوش آئیند ثابت ہوگی ۔نمائش میں بچوں کے لئے جدید تھری ڈی گیمز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ پلے ایریا بچوں کی توجہ کا خاص مرکز بن گیا ہے۔ جہاں جیتنے والے بچوں کو انعامات بھی دئے جارہے ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ ریجنل ممالک کے وفود کی نمائش میں دلچسپی سے سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے۔ جہاں دو طرفہ تجارتی فروغ کے ساتھ بے روگاری میں بھی کمی ہوگی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.