تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:19

سوئس حکام کو خط لکھنا آئین سے انحراف ہے،گورنر پنجاب

آج نیوز - گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ پہلے ججز کے فیصلے بولا کرتے تھے آج وہ خود بول رہے ہیں۔ سوئس حکام کو خط لکھنا آئین سے انحراف ہے۔وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ سوئس حکام کو خط لکھنا آئین کی خلاف ورزی اور ملک کے سترہ کروڑ عوام کی توہین ہے۔ یہ ایک شخص کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ ملک کے صدر کا معاملہ ہے۔ امریکہ اپنے ایک عام شہری ریمنڈ ڈیوس کو تحفظ دیتے ہوئے ملک سے نکال کر لے گیا تھا ہمیں اپنے صدر کو عزت دینی چاہیئے۔۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ ملک میں پارلیمنٹ سپریم ہے،اسی کے فیصلے پر عمل ہوگا۔ اداروں میں کوئی ٹکراؤ نہیں ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہنا چاہئے۔چیرمین نیب نے احتساب عدالت کونوازشریف کیخلاف تین کیسز کھولنے کی درخواست کردی،،جوٹرائل کورٹ میں دوہزارایک سے زیرالتوا تھے۔ان کیسز میں حدبییہ پیپرمل ،اتفاق فاوٴنڈری اورآمدنی سے زائد اثاثے تھے ،،جبکہ نیب نے شریف برادران کیخلاف دیگرزیرالتوا مقدمات کھولنے کی بھی منظوری دیدی ہے ،،تاہم شریف برادران نے ان مقدمات کوختم کرنے کیلئے اکتوبر دوہزار ایک کو درخواست دی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.