تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:28

ریلوے انجنوں کی قلت سے قلی بھی متاثر

آج نیوز - ریلوے انجنوں کی کمی نے قلیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،دوسروں کا بوجھ اٹھانے والے قلی معاشی بوجھ اٹھانے سے قاصر ہیں۔محکمہ ریلوے کی بدحالی میں دن بدن شدت آتی جا رہی ہے،ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر اور انجنوں کی کمی نے پلیٹ فارمز کو تو ویران کر دیا ہے، اب دو وقت کی روٹی کمانے والے قلی بھی معاشی بدحالی کا شکار ہیں، مسافروں کی تعداد میں کمی اور ٹرنیوں کی بندش نے انہیں فاقوں پر مجبور کر دیا ہے۔طویل عرصے سے ٹرینوں کا سفر کرنے والے مسافر بھی آج پلیٹ فارمز کو ویران دیکھ کر حیران ہیں، ٹرینوں کی بدحالی دیکھ کر وہ خون کے آنسو رو رہے ہیں۔ٹرینوں کی شیڈول کے مطابق آمد و رفت اور انجنوں کی کمی کو دور کر کے قلیوں کی معاشی حالت بہتر بنائی جا سکتی ہے، ورنہ حالات دوسروں کا بوجھ اٹھانے والے ان محنت کشوں کو معاشرے پر بوجھ بنا دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.