تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:17

جمہوریت کی بساط لپیٹی جاسکتی ہے ،فضل الرحمن

آج نیوز - جی یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے خلاف سازشیں شروع ہورہی ہیں۔ وزیراعظم نے سوئس حکام کو خط نہ لکھا تو جمہوریت کی بساط لپیٹی جاسکتی ہے۔پشاور میں علماء کی دستاربندی کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ اگر ٹیکنو کریٹس کی حکومت قائم ہوئی تو ان کا راستہ روکنا مشکل ہوگا۔ ملک میں اس وقت جوصورتحال ہے لگتا ہے کہ جمہوریت کی بساط لپیٹی جائیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اختیار فوج کے ہاتھوں میں ہے۔ عدلیہ کے فیصلوں سے عوام خوش نہیں لیکن کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ فضل الرحمان نے کہا کہ جن عناصر کے خلاف پاکستان میں ڈرون حملے کیے جاتے ہیں وہ تو ایران اورافغانستان میں بھی ہیں وہاں کیوں ڈرون حملے نہیں ہوتے۔ ڈرون حملے کبھی بھی نہیں رکیں گے کیونکہ جولوگ ڈرون حملے بند کرنے کی بات کرتے ہیں وہی اجازت بھی دیتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.