14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:21
استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں اضافہ
آج نیوز - مالی سال دوہزار گیارہ بارہ کے دوران استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد انسٹھ ہزار یونٹس سے بھی تجاوز کر گئی۔آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد شہزاد نے آج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ مالی سال مجموعی طور پر انسٹھ ہزار اڑتالیس پرانی گاڑیاں درآمد کی گئیں، جو چھ سال میں سب سے زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال مقامی کار اسمبلرز کی فروخت ایک لاکھ ستاون ہزار یونٹس رہی، اس طرح پرانی گاڑیوں کی تعداد مقامی اسمبلرز گاڑیوں کی تعداد کے ساڑھے سینتیس فیصد تک پہنچ گئی۔ جو آئندہ سال نصف سے بھی بڑھ جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال حکومت کو درآمدی گاڑیوں پر تیس ارب روپے ریونیو حاصل ہوا۔