تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:37

انفلوز میں کمی سے ملکی بانڈز کی ریٹنگز کم ہوئی ،عشرت حسین

آج نیوز - سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا ہے کہ انفلوز کم ہونے سے موڈیز نے پاکستان کی بانڈ ریٹنگ کم کی، امریکا سے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں رقم آنے سے صورتحال بہتر ہوجائے گی۔ساوتھ ایشین اسٹاک ایکسچینج فیڈریشن کے دوسرے آئی پی اوز اور کانفرنس میں ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ کم سرمایہ کاری کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر پر بھی دباوٴ دیکھا گیا تاہم امریکہ سے کولیشن سپورٹ فنڈ کی رقم آنے سے صورتحال بہتر ہوجائے گی۔سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے چئیرمین محد علی نے کہا کہ کپیٹل گین ٹیکس کا قانون چند دنوں میں تیار ہوجائے گا، جس کے بعد ریوائسڈ جی ایس ٹی ریجیم کا اطلاق ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ستمبر میں اسٹاک ایکسچینجز کی ڈی میوچلائزیشن مکمل ہوجائے گی۔انھوں نے کہا کہ چھ سے آٹھ ماہ میں ایس ایم ای ایکسچینج یا بورڈ قائم ہو جائیگا۔ جس سے ملک میں سات سو سے زائد چھوٹی کمپنیوں کی لسٹنگ اور ان کے شئیرز کی ٹریڈنگ شروع ہوجائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.