تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:10

کراچی :لوگوں کا ساحل سمندر کی طرف رخ

آج نیوز - کراچی میں موسم نے رت کیا بدلی شہریوں نے ساحل سمندر کا رخ کرلیا۔ ساحل کی موجوں اور بارش کی آنکھ مچولی نے شہریوں کو خوب محظوظ کیا۔کراچی میں موسم کی انگڑائی شہریوں کو ساحل سمندر پر لے آئی۔ خوشگوار موسم کا مزہ اٹھایا بچے بڑے سب نے کیوں نہ مزہ لیتے کہ ساحل سمندر پر تفریح کا احساس ہی الگ ہے۔اگرچہ انتظامیہ نے سمندر میں نہانے پر دفعہ ایک سو چوالیس لگا رکھی ہے لیکن موسم کے سحر میں مست شہریوں نے پابندی کو بھی سمندر میں دھوڈالا۔ ویسے تو دن خیریت سے گذر گیا لیکن کوئی ناخوشگوار وقعہ ہوتا تو لائف گارڈز ضروری سامان تک نہیں۔ بیچارے کرتے بھی تو کیا کرتے۔خوشگوار موسم میں ساحل پر فیملی پکنک کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے لیکن احتیاط کا دامن ہاتھ سے چھوٹے تو لینے کے دینے پڑسکتے ہیں۔ ذرا خیال رکھئے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.