تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:58

برطانیہ میں سالانہ ایئر شو جاری

آج نیوز - برطانیہ میں سالانہ ایئر شو جاری ہے ۔ہیمپشائر میں جاری سالانہ فارن بورو انٹرنیشنل ائیر شو میں مسافر بردار خلائی جہاز بھی نمائش کیلئے پیش کیا گیا ۔سپیس شپ ٹونامی اس جہاز میں دو پائلٹ اور چھ مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔کمپنی کے مالک کے مطابق اس جہاز کا کرایہ دو لاکھ ڈالرفی مسافر ہے اور اب تک پانچ سو انتیس افراد بکنگ کرواچکے ہیں جن میں ہالی وڈ اسٹارز انجلینا اور بریڈ پٹ بھی شامل ہیں ۔واضح رہے کہ فارن بورو، ائر شومیں دنیا بھر سے ہوائی جہاز بنانے والی کمپنیاں شرکت کرتی ہیں اور ہوا بازی کے شعبے میں جدید رحجانات کی نمائش کرتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.