تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:31

بینظیر قتل کیس، ملزم اعتزاز شاہ کے ٹرائل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

آج نیوز - انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں کم عمر ملزم اعتزاز شاہ کا ٹرائل جووینائل کورٹ میں کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ملزم اعتزاز شاہ کے وکیل نصیر تنولی نے راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک میں اپنے موٴکل کا ٹرائل جووینائل کورٹ میں کرنے کی درخواست دی۔ نصیر تنولی نے دلائل دیتے ہوئے موٴقف اختیار کیا کہ جب اعتزاز شاہ کو گرفتار کیا گیا تو اس کی عمر اٹھارہ سال سے کم تھی جبکہ جووینائل کورٹ کے ملزموں کا ٹرائل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں کرنے کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس بھی اْس وقت جاری نہیں ہوا تھا،انہوں نے استدعا کی کہ ملزم اعتزاز شاہ کا ٹرائل واپس جووینائل کورٹ منتقل کر دیا جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو اکیس جولائی کو سنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جوینائل ٹرائل سے متعلق تیس مئی دو ہزار بارہ کو جاری کیا گیا صدارتی آرڈیننس پیش کیا تھا۔ آرڈیننس کے مطابق اٹھارہ سال سے کم عمر ملزم کا انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت خصوصی عدالتی ٹرائل کر سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.