14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:47
ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
آج نیوز - محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،ڈی آئی خان اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران گوجرانوالہ،لاہور،سرگودھا،فیصل آباد،ساہیوال،ڈی جی خان،ملتان،بہالپور،مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش ہوئی،اس دوران چند ایک مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی۔سب سے ذیادہ ساہیوال میں اٹھہتر ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد،راولپنڈی،گوجرانوالہ ،لاہور،سرگودھا،،فیصل آباد،ساہیوال،مالاکنڈ،ہزارہ پشاور،کوہاٹ،بنوں اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ڈی آئی خان ڈویڑن اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ روز سب سے ذیادہ گرمی دالبندین میں پڑی جہاں ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔