تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:27

پشاور: گھر پر گولہ گرنے سے ماں اور اسکے 3 بچے جاں بحق

آج نیوز - پشاورکے مضافاتی علاقے قمر خیل شیخان میں گھر پر گولہ گرنے سے ماں اور اس کے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ مارٹر گولہ خیبر ایجنسی سے فائر کیا گیا تھا جو شیخان کے علاقے میں دولت میر نامی شخض کے گھر پر گرا۔ گولہ گرنے سے دولت میر کی اہلیہ مہ جبیں، چھ سالہ بیٹا سید عمر، تین سالہ بیٹی نادیہ اور ایک سال کا بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے کے لوگوں نے لاشیں اٹھا کر سڑک پر رکھ کر احتجاج شروع کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.