تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:10

والدین کے رویے سے دلبرداشتہ دو بہنوں نے گھر چھوڑ دیا

جیو نیوز - لاہور…والدین کے رویے سے دلبرداشتہ دو بہنوں نے گھر چھوڑ دیا۔ عائشہ اور زہرا کا الزام ہے کہ ان کے حقیقی والدین نے ان پر اس قدر زمین تنگ کر دی کہ انھوں نے گھر چھوڑنے میں ہی عافیت سمجھی۔عائشہ کا الزام ہے کہ اس کے والد نے ایک نوجوان کو زمینیں اور گاڑی دینے کا لالچ دے کراس کی شادی کردی،شوہردو سال تک جہیز کا مطالبہ کرتا رہا اور اس کے والدین کے انکار پر اسے مارتا پیٹتا رہا،جب وہ تھک گیا تو اس نے طلاق دے دی۔ماں باپ کے گھرواپس آئی تو انھوں نے اس کے لئے اور اس کی چھوٹی بہن کے لئے ادھیڑ عمر مردوں کے رشتے ڈھونڈ لیے ،انکار پر دونوں کو ایک کمرے میں محبوس کر دیا۔ دونوں بہنوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے ایک ماموں نے مدد کرنے پر ان کے ایک ہمسایہ میاں بیوی پر بھی جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا اور وہ میاں بیوی جیل میں ناکردہ گناہ کی سزا بھگت رہے ہیں۔ ماموں نے دونوں بہنوں اورہمسایہ میاں بیوی کے خلاف زیورات چوری اوراغوا کا مقدمہ درج کرا دیا تھا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بیٹیاں تو اللہ کی رحمت ہوتی ہیں پھر ہم میں سے ہی کچھ لوگ انھیں زحمت کیوں سمجھ لیتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.