تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:0

صدر، وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

آج نیوز - صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پاک امریکہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور نیٹو سپلائی کے حوالے سے مجوزہ مفاہمت کی یاداشت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والے غیر رسمی اجلاس میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی ،، امریکہ میں پاکستانی سفیر شیری رحمان، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاک امریکہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ نیٹو سپلائی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں نیٹو سپلائی کے حوالے سے پاکستان اورامریکہ کے درمیان مجوزہ مفاہمت کی یاداشت پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں مفاہمت کی یاداشت کے لیے اجلاس کے شرکاء کی تجاویز شامل کر کے ایم او یو کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اور پھر امریکہ کے ساتھ اس ایم او یو پر دستخط کردیئے جائیں گے۔ اجلاس کو وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے ٹوکیو میں امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے ساتھ ہونے والی ملاقات پر بریفینگ دی۔ سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اپنے حالیہ دورہ بھارت اور پاک بھارت مذاکرا ت پربریفینگ دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.