15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:32
عدلیہ کیخلاف سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، عمران
آج نیوز - پاکستان تحر یک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ عدلیہ کے خلاف سازش ہو رہی ہے،عدلیہ کوتباہ کرنے کی کوشش کی گئی تو اسلام آباد تک لانگ مارچ کریں گے۔ پشاورجی ٹی روڈ پرپاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں عمران خان نے ستمبر کے آخر میں امن قافلہ شمالی وزیرستان لے جانے کا اعلان کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے خلاف سازش ہورہی ہے اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت امریکہ کی جنگ سے نکلے ،اقتدار میں آکر عوام کوامریکہ کی غلامی سے نجات دلائیں گے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے شہریوں کے نام میڈیا کے سامنے لائے جائیں۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ ملک میں نوجوانوں کامستقبل تباہ ہورہا ہے ،مہنگائی عروج پر ہے ،حکمران خاموش ہیں۔