تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:49

دنیا بھر میں جمہوریت کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، ہلیری

آج نیوز - امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ واشنگٹن دنیا بھر میں جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ مصر میں بھی اس فارمولے پر عمل کیا جائے گا۔ امریکی وزیرخارجہ نے یہ بات مصر کے دورے کے موقع پر قاہرہ میں نو منتخب صدر محمد مرسی سے ملاقات کے دوران کہی۔ ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ امریکا اخوان المسلمون سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ مصر میں مکمل جمہوریت کے قیام کے لئے محمد مرسی سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ مصر کے نومنتخب صدر نے ہلیری کلنٹن کے دورے کا خیر مقدم کیا اور انہیں اخوان المسلمون کے ایجنڈے اور ترجیحات کے بارے میں بریفنگ دی۔ محمد مرسی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت ٹکراؤ کی پالیسی پر یقین نہیں رکھتی۔ عوام کو ان کے حقوق دلانے کے لئے پیش قدمی جاری رہے گی۔ امریکی وزیرخارجہ مصر کی اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ اسکندریہ میں امریکی قونصل خانے کے نئے دفتر کا افتتاح کریں گی۔ جس کے بعد وہ اسرائیل روانہ ہوجائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.