15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:49
نوشہرہ:دریائے پنج کوڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب
جیو نیوز - نوشہرہ…دریائے پنجکوڑہ میں دیر اور دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ فلڈ وارننگ سیل پشاور کے مطابق دریائے پنجکوڑہ میں دیر کے مقام پر پانی کا بہاوٴ 21 ہزار 6سو50 کیوسک ہے۔ جبکہ دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر 53 ہزار ایک سو30 اور نوشہرہ کے مقام پرپانی کا بہاوٴ 74 ہزار 7سو کیوسک رکارڈ کیاگیا ہے۔ ان مقامات پر درمیانے درجے کاسیلاب ہے۔ خیبر پختونخواہ میں دیگر تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔