15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:5
لندن اولمپکس: حفاظت کیلئے دریائے ٹیمز میں بحری بیڑا تعینات
آج نیوز - لندن میں ہونے والے اولمپکس کھیلوں کی حفاظت کے لئے دریائے ٹیمز میں رائل نیوی کا بحری بیڑا تعینات کردیا گیا۔ لندن اولمپکس کو محفوظ بنانے کے لئے برطانوی حکومت ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔ اس سلسلے میں رائل نیوی کا ایک بحری بیڑا دریائے ٹیمز میں لاکر کھڑا کردیا گیا ہے۔ جہاں برطانوی بحریہ کے چاق و چوبند اہلکار ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لئے موجود ہیں۔ عوام کی بڑی تعداد دریائے ٹیمز میں موجود بیڑے کو دیکھنے کے لئے آرہی ہے۔ لندن اولمپکس کی حفاظت کے لئے سیکیورٹی کے نئے قوانین بنائے گئے ہیں جس کے مطابق لندن اولمپکس کے دوران کوئی کمرشل یا نجی طیارہ جنوب مشرقی انگلینڈ کے اوپر سے نہیں گزر سکے گا۔