تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:37

اسپین: بیلوں کیساتھ دوڑنے کا کھیل، زخمی افراد کی تعداد 38 ہوگئی

آج نیوز - اسپین میں بیلوں کے ساتھ دوڑنے کے کھیل کے دوران بپھرے ہوئے بیلوں کی ٹکروں سے مزید چار افراد زخمی ہوگئے۔ اسپین میں جاری سان فرمن فیسٹیول میں مردوں کی ایک بڑی تعداد بپھرے ہوئے بیلوں سے بچ کر گلیوں میں بھاگتی ہے۔ جبکہ رکاوٹوں کے پیچھے کھڑے ہجوم کا شور بیلوں کو مزید مشتعل کرتا ہے۔ تازہ ترین واقعے میں بیلوں کے آگے دوڑنے والے مزید چار افراد بیلوں کی ٹکروں سے زخمی ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد سالانہ فیسٹیول کے دوران بیلوں کی ٹکروں سے یا زمین پر گر کر ایک دوسروں کے قدموں تلے آنے والے اڑتیس افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ پندرہ سو اکانوے سے جاری سان فرمن فیسٹیول اسپین کا سب سے بڑا تہوار ہے جسے ہسپانوی عوام پورے جوش و خروش سے مناتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.