تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:31

دیامر: لفٹ کا وائر ٹوٹنے سے 8 افراد دریا میں بہہ گئے

آج نیوز - دیامر میں دریائے سندھ پار کرنے والے لفٹ کا وائر ٹوٹنے سے آٹھ افراد دریائے سندھ میں بہہ گئے۔ دریائے سندھ میں گر کر لاپتہ ہونے والے تمام افراد کا تعلق گیس ویلی سے ہے جو چلاس آرہے تھے۔ حادثہ صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب لفٹ کا وائر ٹوٹنے سے پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی مقامی افراد کی بڑی تعداد اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاپتہ افراد کی تلاش شروع کردی۔ گیس ویلی معلق پل کو دو ہزار دس کے سیلاب نے تباہ کردیا تھا جس پر علاقے کا زمینی رابطہ عارضی طور پر بحال کرنے کے لیے جھولا نصب کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.