15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:47
ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی
آج نیوز - ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کوچوتھے ون ڈے میں چوبیس رنزسے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز جیت لی۔ سینٹ کٹس میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم آخری اوور میں دوسوچونسٹھ رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔ کیرون پولارڈ نے چھپن، مارلن سیمیولزچھیالیس اورڈیوون تھومس نے سینتیس رنز اسکورکئے۔ ٹم ساؤتھی اورجیکب اورم نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کیوی ٹیم کپتان روس ٹیلرکی سنچری کے باوجود مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اوردوسوچالیس رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔ روس ٹیلرنے ایک سودس رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ روب نکول نے پینتیس رنز بنائے۔ ٹینوبیسٹ نے چار اور سنیل نرائن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز کو پانچ میچز کی سیریز میں تین ایک کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی۔