15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:20
کراچی: محبت سندھ ریلی، ریڈزون کو جانیوالے راستے سیل
آج نیوز - کراچی میں عوامی تحریک اور کالعدم امن کمیٹی کی محبت سندھ ریلی کو روکنے کیلئے ریڈزون کو جانے والے راستے سیل کردئے گئے ہیں۔ ریلی آج تین بجے لیاری سے شروع ہوگی اور گورنر ہاوٴس پر ختم ہوگی۔ ریلی کو روکنے کیلئے سٹی کورٹ اور اطراف میں کنٹینر لگا کر راستے سیل کردئے گئے ہیں۔ ریلی کو روکنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ریلی کے موقع پر ناخوشگوار واقعات کا خدشہ ہے جس کے باعث سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔