تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:20

سوشل میڈیا کو قانون کے دائرہ کار میں لانے کی ضرورت ہے،رحمن ملک

جیو نیوز - کراچی… مشیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت ایک دوسرے پر الزام تراشی کا کھیل ختم کریں ، بھارت کے 5 بم دھماکوں میں وہیں کے انتہا پسند ملوث تھے ۔ پاک بھارت سوشل میڈیا فورم کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہ گلوبل ولیج پر میڈیا کے مثبت اور منفی پہلو ہیں ،انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو سائبر کرائم کا سامنا ہے، دہشت گرد آپس میں رابطوں کے لیے انٹرنیٹ استعمال کر تے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سے آلودگی بھی پھیل رہی ہے ،اپنا احتساب کر کیاسے دور کیاجا سکتاہے۔ سوشل میڈیا کو اخلاقیات کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔ رحمان ملک نے اپیل کی کہ ،صحافی سوشل میڈیا سے مثبت چیزوں کو فروغ دیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ انتہا پسندی موجودہ دور کا بڑا مسئلہ ہے۔ سوشل میڈیا کو قانون کے دائرہ کار میں لانے کی ضرورت ہے۔ رحمان ملک نے بتایا کہ بھارتی وزیر داخلہ چدم برم نے ستمبر کے پہلے ہفتے میں دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ ممبئی حملوں کے ملزموں نے پاکستان بھارت کے درمیان کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی ، پاکستان بھارت ایک دوسرے پر الزام تراشی کا کھیل ختم کریں ، انھوں نے کہا کہ بھارت کے 5 بم دھماکوں میں وہیں کے انتہا پسند ملوث تھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.