تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:53

کراچی اسٹاک میں اس ہفتے رینج باؤنڈ ایکٹیوٹی رہی

آج نیوز - کراچی اسٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے رینج باؤنڈ ایکٹیوٹی رہی، ملک میں جاری سیاسی بے چینی پر سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا۔ ملک میں جاری سیایسی ہلچل اور عدلیہ اور حکومت کے درمیان کشیدگی کے باعث کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سینٹی مینٹ متاثر رہا۔ موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ کم کرنے اورملکی معیشت کے حوالے سے کمزور اعدادو شمار پر سرمایہ کارمحتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے سائڈ لائن رہے، تاہم غیر ملکی سرمایہ کاروں کی کاروبار میں دلچسپی برقرار رہی۔ اس طرح ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بائیس پوائنٹس بڑھ کر چودہ ہزار تین سو بتیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ کے اوسط یومیہ کاروباری حجم میں تین فیصد کا معمولی اضافہ ہوا۔ اور یہ نو کروڑ سینتالیس لاکھ شیئرز رہا۔ ساتھ ہی مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ اڑتیس ارب اٹھائیس کروڑ ڈالر سے بڑھ کر اڑتیس ارب چوراسی کروڑ ڈالرز پر آگیا۔ اس ہفتے کنسٹرکشن اینڈ مٹیریلز اور بینکنگ سیکٹر میں کاروباری سرگرمیاں نمایاں رہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ رزلٹ سیزن جاری ہے۔ ملکی سیاسی سطح پر بہتری اور بلیو چپ کمپنیوں کی جانب سے اچھے مالی نتائج کے باعث مارکیٹ میں ایکٹیوٹی دیکھی جاسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.