تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:9

جون کے مہینے میں ریکارڈ پیمانے پر پیٹرول کی درآمد

آج نیوز - جون کے مہینے میں ملک میں ریکارڈ پیمانے پر پیٹرول درآمد کیا گیا۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی کے مطابق جون دو ہزار بارہ میں ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایک لاکھ اٹھہتر ہزار ایک سو ننانوے ٹن پیٹرول درآمد ہوا۔ جوکہ اب تک کی بلند ترین سطح ہے ،، اس سے قبل سب سے زیادہ ایک لاکھ باسٹھ ہزار نو سو چوبیس ٹن پیٹرول جون دو ہزار گیارہ میں درآمد کیا گیا تھا۔ اس طرح جولائی دو ہزار گیارہ سے جون دو ہزار بارہ تک پیٹرول کی درآمد پندرہ لاکھ اٹھہتر ہزار ٹن تک پہنچ گئی ، جو گزشتہ سال دس لاکھ ساٹھ ہزار ٹن تھی۔ جبکہ گزشتہ مالی سال پیٹرول کی مقامی پیداوار مسلسل دوسرے سال بھی بارہ لاکھ ٹن تک محدود رہی ہے۔ اس طرح پیٹرول کی درآمد اور مقامی پیداوار کے اعدادو شمار کے مطابق ایک سال میں ملک میں پیٹرول کی مجموعی کھپت ستائیس لاکھ ٹن ہوگئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار بنیاد پر غیر اعلانیہ سی این جی کی بندش، گاڑیوں کی پیداوار اور درآمد بڑھنے اور جنریٹرز کے استعمال میں اضافے کے باعث ملک میں پیٹرول کی کھپت میں نمایان اضافہ ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.