تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:9

سیالکوٹ ، شوہر نے بیوی اور دو بچوں کو قتل کر دیا

جیو نیوز - سیالکوٹ … سیالکوٹ میں شوہر نے بیوی اور 2بچوں کو قتل کردیا، ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ سیالکوٹ میں سمبڑیال کے محلہ ڈاک خانہ میں پیش آیا جہاں شوہر نے بیوی اور 2بچوں کو رات کے وقت سوتے ہوئے قتل کردیا، اور کمرے کو تالہ لگا کر فرار ہوگیا۔ اہل علاقہ کے مطابق ملزم نے لاشوں کو جلانے کی کوشش بھی کی۔ شک ہونے پر اہل محلہ نے دروازہ توڑا اور پولیس کو اطلاع کردی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.