15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:3
فیصل آباد :ماں نے پانچ ماہ کے بیٹے کو پٹخ کر ہلاک کردیا
آج نیوز - فیصل آباد میں خاوند نے بیوی سے جھگڑے پر اپنے پانچ ماہ کے بیٹے کو زمین پر پٹخ کر ہلاک کر دیا۔ سنگدل باپ نے اپنے دوسرے چار سالہ بیٹے کو بھی مار مار کر لہولہان کردیا۔یہ افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے جج والا میں پیش آیا۔ جہاں وحید مسیح نامی شخص نے اپنی بیوی سے جھگڑنے کے بعد طیش میں آکر بیڈ پر لیٹے پانچ ماہ کے بچے رضا کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔ سنگدل باپ کا غصہ اس پر بھی کم نہ ہوا اور اس نے اپنے چار سالہ دوسرے بیٹے سمیر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ بیٹوں کی حالت دیکھ کر دکھیاری ماں چیختے ہوئے گلی میں نکل آئی۔ محلے داروں نے ملزم کو پکڑ لیا اور زخمی بچے کو ہسپتال پہنچایا، غمزدہ ماں کا کہنا ہے کہ ملزم نشہ کرتا ہے اور پیسے نہ ملنے پر تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔ لوگوں نے ملزم وحید کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔