15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:20
لاہور :بارش کے بعد موسم میں تبدیلی ، تفریحی گاہوں میں ہجوم
آج نیوز - دو دن مسلسل بارشوں کے بعد موسم میں قدرے تبدیلی آنے سے لاہوریوں نے ایک بار پھر نہر اور تفریح گاہوں کا رخ کر لیا،بوڑھے، نوجوان اور بچے ٹھنڈے پانی کے مزے لیتے رہے۔مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے جھلستا ہوا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ اتوار کے روز چھٹی اور دھوپ چھاؤں کا مزہ لینے کے لئے لاہوریوں کی بڑی تعداد نے نہروں،واٹر پارک اور تفریح گاہوں کا رخ کرلیا۔ شہر کی اکلوتی نہر کے کنارے لوگوں کا ہجوم امڈ آیا جہاں ہر عمر کے افراد انجوائے کرتے رہے۔نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی نہر میں چھلانگیں لگا کر موسم کے مزے لوٹتے دکھائی دیئے۔ ٹھنڈے پانی میں اٹھکیلیاں کرتے ہوئے ان کی خوشی قابل دید تھی۔شہر کے مختلف تفریحی مقامات پر خواتین اپنے بچوں کے ہمراہ کھانے پینے کی اشیاء سے بھی لطف اندوز ہوتی رہیں۔لاہور کے دیگر تفریحی مقامات کی اہمیت تو اپنی جگہ،لیکن نہر کا ٹھنڈا پانی لاہوریوں کیلئے کسی غنیمت سے کم نہیں۔