تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:9

ورلڈ جونئیراسنوکرچیمپئین شپ: محمد ماجد اورحنین عامرکی فاتحانہ پیش قدمی

آج نیوز - ورلڈ جونئیراسنوکرچیمپئین شپ میں پاکستان کے محمد ماجد اورحنین عامرکی فاتحانہ پیش قدمی جاری ہے۔چین کے شہرووکسی میں جاری چیمپئن شپ کے دوسر ے روزمحمد ماجد نے انگلینڈ کے مچل مین کوتین کے مقابلے میں چارفریمزسے شکست دی۔ بیسٹ آف سیون فریمزکے میچ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ ماجد نے انگلش کیوئیسٹ کیخلاف انسٹھ باون ، انتیس ستاسی، پینسٹھ اڑتالیس، تہترپینسٹھ، بیالیس اٹھاون، اکیاون باسٹھ اوربیاسی اکیاون کے اسکورکیساتھ کامیابی حاصل کی۔ ماجد کوپہلے میچ میں لیبیا کے آلائدین والی کیخلاف واک اوورملا تھا۔ پاکستان کے حنین عامرنے دوسرے میچ میں سوئیڈن کے بیلان شریف کوچارصفرفریم سے آوٴٹ کلاس کیا۔ حنین کی فتح کا اسکورارسٹھ پچیس، چھہترپندرہ، اکہترایک اورپچپن چھیالیس رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.