15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:24
ویسٹ انڈیزنے نیوزی لینڈ کوشکست دیکر سیریز جیت لی
آج نیوز - ویسٹ انڈیزنے نیوزی لینڈ کوچوتھے ون ڈ ے میں چوبیس رنزسے شکست دیکرپانچ میچزکی سیریزجیت لی۔ سینٹ کٹس میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیزنے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا اورپوری ٹیم آخری اوورمیں دوسوچونسٹھ رنزبناکرآوٴٹ ہوگئی۔ کیرون پولارڈ نے چھپن، مارلن سی میولزچھیالیس اورڈیوون تھومس نے سینتیس رنزاسکورکئے۔ ٹم ساوٴتھی اورجیکب اورم نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کیوی ٹیم کپتان روس ٹیلرکی سنچری کے باوجود مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اوردوسوچالیس رنزبناکرآوٴٹ ہوگئی۔ روس ٹیلرنے ایک سودس رنزکی شانداراننگزکھیلی۔ روب نکول نے پینتیس رنزبنائے۔ ٹینوبیسٹ نیچاراورسنیل نرائن نے دووکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیزکوپانچ میچزکی سیریزمیں تین ایک کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی۔