تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:57

کالا دھن سفید،جلد نئی ایمنسٹی اسکیم کے اجراء کا مشورہ

آج نیوز - کالا دھن سفید کرکے معیشت کو دستاویزی صورت میں ڈھالنے کیلئے ٹیکس ماہرین ایف بی آر کو جلد از جلد نئی ایمنسٹی اسکیم کے اجراء کا مشورہ دے رہے ہیں۔چیئرمین ایف بی آر علی ارشد حکیم کی پاکستان کسٹم سروس اور ان لینڈ ریونیو سروس حکام سے ملاقات میں معیشت کو دستاویزی صورت میں ڈھالنے کیلئے انقلابی اقدامات پر زور دیا گیا۔ ٹیکس حکام نے کہا کہ بلیک اکانومی کو فارمل اکانومی میں ڈھالنے کیلئے ایف بی آر کو اپنی پالیسیز میں یو ٹرن لینا ہوگا۔ حکام نے کہا کہ ایف بی آر انکم ٹیکس آرڈیننس دوہزار ایک کی شق ایک سو بیس،ایک کے تحت ڈیڑھ سے دو فیصد کٹوتی پر ٹیکس ایمنسٹی اسکیم جاری کرنے کا اختیاررکھتا ہے۔ اس وقت زرمبادلہ کے زریعے ترسیلات کی ڈھائی سے تین فیصد کٹوتی پر کالا دھن سفید کیا جارہاہے۔ حکام نے رواں مالی سال کے آغاز سے ہی ایمنسٹی اسکیم کے اجراء پر زور دیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں اینٹی منی لانڈرنگ، دہشت گردی کیلئے فنڈز کی فراہمی اور ڈرگ منی کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.