15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:45
آموں سے متعلق نمائش
آج نیوز - پنجاب کے ایک سو دس اقسام کے آم وفاقی دارالحکومت میں خاص اہمیت اختیار کر گئے، سینیٹ میں قائد حزب اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ صوبے کی زرعی اجناس،پھلوں اور دیگر مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پنجاب بورڈ ایف انویسٹمنٹ اور محکمہ زراعت کے زیر اہتمام مینگو فیسٹیول میں پنجاب میں پیدا ہونے والے ایموں کی تقریبا ایک سو دس اقسام رکھی گئیں،سینٹ میں قائد حزب اختلاف اسحاق ڈار نے آموں کی نمائش کا افتتاح کیاجبکہ غیر ملکی سفارتکاروں نے بھی نمائش میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ پنجاب میں آموں کی بہترین اقسام پیدا ہوتی ہیں اور بین الاقوامی منڈیوں میں ان کی برآمد کی بڑی گنجائش موجود ہے، انہوں نے کہا کہ بدترین لوڈشیڈنگ کے باوٴجود پنجاب حکومت برآمدات بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے اور صوبے کی زرعی اجناس،پھلوں اور دیگر مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اقتصادی ترقی اور تعلیم و صحت کے شعبوں میں بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں ،سنجیدہ سیاسی عزم اور بہتر حکمت عملی سے ملک میں لوڈ شیڈنگ،اقتصادی اور دیگر مسائل کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔