15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:17
مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کو خود حل کرنا ہوگا ،اوباما
آج نیوز - امریکی صدر براک اوباما کہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کا باہر سے کوئی حل مسلط نہیں کیا جاسکتا، پاکستان اور بھارت کو خود حل کرنا ہوگا۔بھارتی خبررساں ادارے کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے۔ کشیدگی کم کرنے کیلئے حالیہ مذاکرات خوش آئند ہیں۔ ِ براک اوباما نے مزید کہا کہ صدر زرداری کے دورہ بھارت سے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ مستحکم اور خوشحال پاکستان ہی سب کے مفاد میں ہے، امریکی صدر نے کہا کہ افغانستان کے مستقبل میں بھارت کا اہم کردار ہوگا، بھارت نے سب سے پہلے افغانستان کے ساتھ اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کئے اور افغانستان کیلئے سرمایہ کاری کانفرنس بلا کر بھارت نے اپنے اہم کردار کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔