16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:22
پاکستان میں پانی کے بحران کے خدشے کا اظہار
آج نیوز - پاکستان تیزی سے پانی کی قلت جیسے سنگین بحران کی جانب بڑھ رہاہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظرپانی کی فی کس دستیابی تیزی سے کم ہورہی ہے۔پاکستان میں اس وقت فی کس دستیاب پانی ایک ہزار گیارہ کیوبک میٹر ہے جو فی کس ایک ہزار کیوبک میٹرز کی بنیادی شرح سے معمولی زیادہ ہے۔ انیس سواکاون میں فی کس دستیاب پانی پانچ ہزار دوسو انہتر کیوبک میٹرزتھا۔ واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ آبادی میں تیزی سے اضافے اور معیشت کے زرعی شعبے پر انحصار کی وجہ سے مستقبل قریب میں سنگین بحران کا خدشہ ہے۔ دوہزار بیس میں فی کس دستیاب پانی آٹھ سو ستتر کیوبک میٹرز تک محدود ہوجائے گا جو بیس کروڑ چالیس لاکھ کی آبادی کیلئے قطعی ناکافی ہوگا۔ پانی کے ممکنہ بحران سے بچنے کیلے سترہ اعشاریہ آٹھ ملین ایکڑ فٹ پانی زخیرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم میں چھ اعشاریہ آٹھ ملین ایکڑ فٹ پانی زخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔ لہذا مطلوبہ مقدارمیں پانی زخیرہ کرنے کیلئے مزید تین ڈیمز کی ضرورت ہے۔