تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:39

سپریم کورٹ :آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے چار بنچ تشکیل

آج نیوز - سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے چار بنچ تشکیل دے دئے گئے ،دو بنچ پرنسپل سیٹ اسلام آباد اور دو لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے، چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ پیر کو سیاستدانوں میں رقوم کی تقسیم سے متعلق اصغر خان کیس کی سماعت کر ے گا،یہی بنچ بینک آف پنجاب اور ہمیش خان کیسز کی سماعت بھی کرے گاجبکہ منگل کو بینظیر بھٹو قتل دوسری ایف آئی آر اندراج سے متعلق کیس کی سماعت ہو گی،بدھ کو ارکان پارلیمنٹ کی دہری شہریت اور ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.