تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:55

پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق اورفاہا مخدوم کے راستے جدا

آج نیوز - پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق اورفاہا مخدوم کے راستے جدا ہوگئے۔ دونوں نے ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔ابھی سات ماہ قبل ہی کی بات ہے جب سترہ دسمبردوہزارگیارہ کوٹینس اسٹاراعصام الحق اورفاہا کی دھوم دھام سے شادی ہوئی تھی لیکن یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اورجوڑ ی نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اعصام کے خاندانی ذرائع کے مطابق اعصام ٹینس مصروفیات کے سبب فاہا کووقت نہیں دیپارہے تھے۔ شادی کے بعد دونوں کے درمیان مکمل ذہنی ہم آہنگی نہیں ہوسکی اسلئے دونوں نے راستے جدا کرنیکا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اعصام نے علیحدگی کے کاغذات پردستخط کرکے فاہا کولندن پہنچادئیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں خاندانوں نے حال ہی میں لندن میں ہونیوالی ملاقات میں اعصام اورفاہا کی علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق فاہا کے اہل خانہ نے بھی علیحدگی کی تصدیق کردی ہے۔ گزشتہ سال دسمبرمیں جس دھوم دھام سے اعصام اورفاہا کی شادی ہوئی تھی اتنی ہی خاموشی سے یہ رشتہ ٹوٹ گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعصام الحق کویہ بھی کہتے سنا گیا کہ شادی کے بعد ان کی پرفارمنس پرفرق پڑا ہے۔ شادی سے چھ ماہ قبل اعصام اورفاہا نے منگنی کی تھی تاکہ دونوں ایک دوسر ے کواچھی طرح سمجھ سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.