تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:11

حکومت کو تحریری معاہدے سے قبل نیٹو سپلائی کی بحالی کا اختیار نہیں ،فضل الرحمن

آج نیوز - جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ امریکا سے تحریری معاہدے سے پہلے حکومت کو ناٹو سپلائی بحال کرنے کا اختیار نہیں۔پشاورمیں جے یوآئی کے زیراہتمام گرینڈ قبائل جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کاکہنا تھا ریمنڈ ڈیوس کے واقعہ ، سانحہ ایبٹ آباد اور سانحہ سلالہ کے بعد آل پارٹیزکانفرنس میں امریکا سے تحریری معاہدوں کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس لیئے حکومت کو تحریری معاہدے سے پہلے نیٹو سپلائی بحال کرنے کا اختیار نہیں، امریکا سے زبانی نہیں تحریری معاہدے کیئے جائیں، فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد بیٹھا ہوا ہرشخص اپنے آپ کوقبائل کا لیڈر سمجھتا ہے، قبائل کے فیصلے اسلام آباد میں نہیں قبائل کے جرگوں میں کیے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اصلاحات کے نام پر قبائل کو بلیک میل کرنا درست نہیں۔ مولانا فضل الرحمن کاکہنا تھا کہ امن کے قیام تک قبائلی علاقہ جات کے بارے میں حکومت کے ساتھ کوئی بات نہیں کی جائے گی۔ جے یوآئی کے سربراہ کاکہنا تھا کہ قبائل پرعالمی جبر مسلط کیاگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.