تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:28

نیٹو سپلائی کی بحالی قبول نہیں ،منورحسن

آج نیوز - امیرجماعت اسلامی سید منورحسن کا کہنا ہے کہ حکومت ڈرون حملوں کی بندش تک امریکا کے ساتھ ایم او یو پر دستخط نہ کرے۔کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف احتجاجی ریلی میمن مسجد سے کیماڑی بندر گاہ تک نکالی گئی۔ اس موقع پرامیرجماعت اسلامی سید منور حسن کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کسی صورت منظور نہیں ہے، عوام نیٹو سپلائی روکنے کیلئے سپلائی روٹس پر بیٹھ جائیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ جب ڈرون حملے بند نہیں ہوتے حکومت امریکا کے ساتھ ایم او یو پر دستخط نہ کرے۔سیدمنورحسن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف کھل کر سامنے آئیں اور سڑکوں پراحتجاج کریں۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نام نہاد دہشتگردی کے خلاف امریکا کا اتحادی بننا ملک میں مسائل کی جڑ ہے۔ جنگ کا مقصد ملک کو معاشی طور پر کمزور کرناہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.