16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:44
بلوچستان :نیٹو سپلائی کی بحالی کیخلاف ریلی
آج نیوز - نیٹوسپلائی کی بحالی کیخلاف نکالی گئی دفاع پاکستان کونسل کی ریلی بلوچستان کے مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی چمن میں اختتام پذیرہوگئی۔دفاع پاکستان کونسل کے تحت نیٹوسپلائی کی بحالی کیخلاف مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کا آغازقلعہ عبداللہ سے ہوا اورمختلف علاقوں سے گزرتے ہوئے ریلی کے شرکاء چمن پہنچے جہاں جمیعت علماء اسلام نظریاتی کے سیکڑوں کارکنوں نے ریلی کا استقبال کیا۔ پاک افغان بارڈرکے قریب چمن شاہراہ پردفاع پاکستان کونسل کی ریلی کے شرکاء نے دھرنا دیا۔ اس موقع پرجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیٹوسپلائی کی بحالی مسلم دنیا کی تباہی کی طرف پہلا قدم ہے، حکمران اسلام دشمن اورملک دشمن ممالک سے رابطے منقطع کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران نیٹو سپلائی ک معاملے کوسنجیدگی سے لیں اور ملکی سلامتی اورعوام کے مفاد کے خاطرنیٹوسپلائی فوری بند کرے۔