تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 2:0

کراچی میں بے گناہوں کو قتل کیا جارہا ہے ،ایاز لطیف پلیجو

آج نیوز - عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ کراچی میں بے گناہ لوگوں کو قتل کیا جا رہاہے، بینظیر کو اکیلا چھوڑکر بھاگنے والے کو وزارت داخلہ دے دی گئی تھی۔کراچی کے علاقے لیاری میں محبت سندھ ریلی کے شہدا کی یاد میں سٹی الائنس اور عوامی تحریک کی جانب سے تعزیتی جلسہ سے خطاب میں ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ حکومت نے دفعہ ایک سو چالیس نافذ کرکے سندھ سے محبت کرنے والوں کے راستے روکے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی کے رہنماوٴں اور کارکنوں کے قاتلوں کو نوازاجا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بینظیر کو اکیلا چھوڑکر بھاگنے والے کو وزارت داخلہ دے دی گئی۔ایازلطیف پلیجو نے کہا کہ ایم کیو ایم کی پالیسی سے اختلاف ہے اردو بولنے والے ہمارے بھائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلی روکنے کیلئے دفعہ ایک سو چالیس لگائی گئی اگر یہ پالیسی جاری رہی تو سارا سندھ پی پی کیلئے ریڈ زون بن جائیگا۔اس موقع پر سندھ محبت ریلی کے شہدا اور گیاری سیکٹر میں پاک فوج کے شہید ہونوالے جوانوں کیلئے دعا بھی کی گئی۔ جلسے میں مسلم لیگ ن ، عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر قوم پرست رہنماوں نے بھی شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.