16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 2:0
خیبرپختونخوا میڈیا ایسوسی ایشن کے نومنتخب کمیٹی کو واسع جلیل کی مبارکباد
جیو نیوز - کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن و شعبہ اطلاعات کے انچارج واسع جلیل نے خیبر پختونخواہ کی پاکستان میڈیا ایسوسی ایشن کے نومنتخب چےئرمین ابرار احمد ، وائس چےئرمین قربان علی قربان جنرل سیکرٹری نادر خا ن کو مبا رکباد پیش کی ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب کمیٹی کے اراکین ایسوسی ایشن کی ترقی و خوشحالی اور صحافی برادری کے حقوق کیلئے اپنی مثبت کاوشوں کوعملی طور پر ادا کرکے انہیں درپیش مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔